May ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • روس نے یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا

روس کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کے ایک کمانڈر میخائیل رازوژایف نے کہا ہے کہ دفاعی فورسز نے ڈرون مارگرائے اور یوکرین کی فوجی کارروائی کو ناکام بنا دیا - انھوں نے کہا کہ شہر میں جو بلند آوازیں سنائی دے رہی تھیں وہ ہماری فوج کی تھی جو اپنے حملوں سے ڈرون حملے کو ناکام بنا رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کو سمندر کے اوپر ساحل سے کافی فاصلے پر فضاء میں ہی مار گرایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق جب سے یوکرین جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت سے اب تک مجموعی طور پر چھے سو اکسٹھ جنگی طیاروں اور دو سو تراسی ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا گیا ہے۔

ٹیگس