ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ، گوترش کی تشویش
May ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ پر گوترش نے تشویش کا اشہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر وتحمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی گزشتہ چند برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر وتحمل کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے دنیا مزید جنگوں کی متحمل نہيں ہوسکتی۔