غزہ کے حالات تشویشناک، انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی اپیل؛ پوپ لئو
May ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
پوپ لئو چہاردہم نے غزہ کے حالات کو المناک قرار دیتے ہوئے، محصور فلسطینی عوام تک فوری امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ویٹیکن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پوپ لئو چہادہم نے بدھ کو سینیٹ پیٹر اسکوائر پر اپنی ہفتے وار تقریر ميں کہا ہے کہ غزہ کے حالات غم انگیز اور تشویشناک ہیں۔ انہوں نے اپنی اس تقریر میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچنے دی جائے۔
پوپ لئو چہاردہم نے اسی کے ساتھ غزہ کی جنگ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ پوپ لئو چہاردہم آٹھ مئی کو کیتھولک عیسائیوں کا نیا پیشوا منتخب ہونے کے بعد سے اب تک بارہا غزہ کی جنگ بند کرنے اور امداد رسانی کی اپیل کرچکے ہیں۔