امریکہ: تیکساس میں مساجد پر حملے، دیواروں پر ستارہ داؤد پینٹ کردیئے گئے + ویڈیو
امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں تین مساجد پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
سحرنیوز/دنیا: امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے آسٹن شعبے نے آسٹن پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ نیوسز مسجد، اہل بیت اسلامک سنٹر اور دیگر تمام مساجد کے اطراف میں حفاظتی گشت بڑھادے۔ یہ درخواست آسٹن کے دیانت سنٹر، نئوسز مسجد اور اہل بیت اسلامی سنٹر پر ہونے والے حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل نے اعلان کیا ہے کہ نیوسز مسجد کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مسجد کے دروازے اور اطراف کے علاقوں پر ستارہ داؤد پینٹ کردیئے گئے ہیں۔
امریکن اسلامی ریلیشنز کونسل نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس میں ایک گورے کو جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے، مسجد کے گیٹ پر اسپرے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےبل بورڈز اور اہل بیت اسلامک ایسوسی ایشن کے گیٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ آسٹن کے اسلامک سنٹر کے بل بورڈ اور داخلی دروازے پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔