اسرائیل میں ہوئی ایسی تباہی جسے چھپایا نہیں جا سکتا، صیہونی میڈیا کا اعتراف ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی
صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تباہی پر سخت حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کے اختتام پر عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں ہونے والی تباہی کی نوعیت اور شدت ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔
صہیونی میڈیا نے تباہی کا تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ وائزمین ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور بازان آئل ریفائنری ان تنصیبات میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

متعدد شہری و صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کئی مقامات پر بحالی کا عمل ہفتوں یا مہینوں پر محیط ہو سکتا ہے۔
یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے نقصانات کی تفصیلات کو محدود رکھنے کی کوشش کی، لیکن مقامی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے تباہی کی وسعت کو نمایاں کردیا ہے۔