Jun ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف کارروائی کا وقت آ پہنچا ہے؛ اسلوینیہ کے وزیراعظم

اسلوینیہ کے وزیراعظم نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف کارروا‏ئی کا وقت آ پہنچا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسلوینیہ کے وزیراعظم رابرٹ گلوب نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپ کو خبردار کیا کہ اگرغزہ میں انسانی بحران کو حل کرنے کے لئے یورپی یونین نے کوئي موثر قدم نہيں اٹھایا تو ان کا ملک اپنے دیگر ہم خیال ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے خلاف خود موثر اور ٹھوس کارروائي کرے گا۔

بریسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلوینیہ کے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ اکیس مہینے سے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن بعض یورپی ممالک اپنے اقتصادی مفادات کو فلسطینی عوام کے لئے انصاف اور انسانی حقوق پر ترجیح دے رہے ہيں۔

 انہوں نے کھل کر یورپی یونین سے کہا کہ وہ اسرائيل کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائي کرے اور اگر آئندہ دوہفتے میں یورپی یونین نے کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا تو ہم خود اسرائيل کے خلاف قدم اٹھائيں گے کیونکہ اب بیانات دینے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ 

اس سے پہلے آئرش وزیراعظم نے بھی اسرائيل کے خلاف اسی طرح کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ٹیگس