Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکہ

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور اس ملک کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات میں ایران اور علاقے کے دیگر مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

سحرنیوز/دنیا: آئی آر آئی بی نے آکسیوس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ سعودی وزیردفاع کی ملاقات ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان بارہ روزہ جنگ کے بعد علاقائی کشیدگی کم کرانے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے تناظر میں انجام پائی ہے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات اور گفتگو آئندہ پیر کو امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی ملاقات سے پہلے ہوئي ہے۔
سعودی عرب کے وزيردفاع کا دورہ امریکہ ایسے عالم میں انجام پایا ہے کہ ٹرمپ حکومت، آئندہ مہینوں میں سعودی عرب اور غاصب اسرائیل کے درمیان ایک سمجھوتہ کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان نے اس ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امن و استحکام کے تحفظ کی کوشش پر تاکید کی سعودی وزیردفاع نے وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف اور امریکی وزیرجنگ سے بھی ملاقات و گفتگو کی ہے۔ 

ٹیگس