تہران سے آئی اے ای اے کے انسپکٹروں کی روانگی
Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
آئی اے ای اے انسپکٹروں کا ایک گروہ تہران سے واپس چلا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے نے آج جمعے کو سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے انسپکٹروں کی ایک ٹیم حالیہ فوجی لڑائی کے دوران تہران میں رہنے کے بعد ایران سے صحیح وسالم روانہ ہوکر ویانا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر واپس پہنچ گئی ہے۔ آئی اے ای اے کی اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران میں ضروری نگرانی دوبارہ شروع کرنے کے لئے، جلد سے جلد تہران کے ساتھ گفتگو کی اہمیت پر زور دیا ہے۔