ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ؛ برکس
Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
برکس کے سربراہوں نے اپنے اجلاس کے اعلامیہ میں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 13 جون 2025 کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان یک جانبہ اقدامات پر جنہوں نے تجارت کو مختل کردیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔