Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ایک جنگی مجرم امریکی صدر کو امن کے نوبل انعام کےلئے نامزد کر رہا ہے! جوزپ بورل

امریکی صدر کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کے اسرائیلی وزیراعظم کا عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے جوزف بورل نے اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے اقدام کا مذاق اڑایا۔ جوزپ بوریل نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہیگ عالمی عدالت کو مطلوب ایک جنگی مجرم اپنے ہتھیاروں کے اُس سب سے بڑے سپلائر کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر رہا ہے، جس کے ساتھ مل کر اس نے دوسری جنگ عظیم کے بعد خطے میں سب سے بڑا نسلی تصفیہ کیا ہے۔ بورل کا اشارہ گزشتہ دو سال سے غزہ میں ہو رہی فلسطینیوں کی نسل کشی کی جانب تھا جہاں اب تک تقریبا ساٹھ ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ پندرہ ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ جنگ پسند ناجائز صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے دورہ امریکہ کے دوران، غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کے خلاف جارحیت میں شامل ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور نوبل انعام کے لئےانہیں نامزد کئے جانے کے حوالے سے اپنے حمایتی خط کو ان کے حوالے کیا اور دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

ٹیگس