Jul ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں میں بڑھتا خودکشی کا رجحان

غزہ کی جنگ کے بعد صہیونی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صہیونی اخبار ہارٹز نے غزہ کی جنگ کے بعد صہیونی فوج پر ہونے والے نفسیاتی اثرات کے بارے میں تشویشناک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کے اندر خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2023 کے دوران 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے چھ مہینوں میں ہی کم از کم 14 صہیونی فوجی خودکشی کے ذریعے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے، جس نے صہیونی عسکری و سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق، غزہ کی جنگ، مسلسل تعیناتی، نفسیاتی دباؤ اور داخلی تنازعات جیسے عوامل اس رجحان کے پس پردہ کارفرما ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس