Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • حماس کے ساتھ معاہدہ کرو؛ تل ابیب میں مظاہروں کا نیتن یاہو سے مطالبہ

مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں نے تل ابیب کے ایک ایکسپرے وے کے ایک حصے کو بند کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے فلسطین کی تحریک حماس کے ساتھ معاہدہ طے کرے۔

سحرنیوز/دنیا: تل ابیب میں اس مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایک بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ نیتن یاہو عوامی عزم پسپا ہونے کا باعث بنے ہوئے ہیں جبکہ سارے قیدیوں کو رہا کرایا جانا چاہیے۔ نیتن یاہو کے مخالفین اور صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ و لواحقین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو وزیراعظم کی حیثیت سے اس بات کو فوقیت دے رہے ہیں کہ بہت ہی معمولی سطح کے سمجھوتے کے تحت مخالفین کی آواز دبا دی جائے اور غزہ کے خلاف جنگ و جارحیت کا سلسلہ جاری بھی رکھا جائے۔ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر صیہونی، قیدیوں کی رہائی کے سمجھوتے کے حق میں ہیں خواہ اس کے نتیجے میں جنگ بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ مخالفین نے ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں قید صیہونیوں کو جہنم سے باہر نکالنے میں میں مدد کریں۔ ان مظاہرین نے غزہ میں قید صیہونیوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ٹیگس