نیتن یاہو پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ، ایک عورت گرفتار
Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ رکھنے کے الزام میں ایک عورت کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی سیکورٹی ادارے شاباک نے ایک اسرائیلی عورت کو گرفتار کر لیا۔جس نے صیہونی وزیراعظم نتن یاہو پر دستی بم سے حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شاباک نے دعوی کیا ہے کہ یہ اسرائیلی عورت قاتلہ حملے کے منصوبے کے تحت دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔ اس عورت کو مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ صیہونی پولیس ذرائع کے مطابق اس حملہ آور عورت کے سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔