یوکرین جنگ کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک کی خبر ہے.
سحرنیوز/دنیا: یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ روس سے کہے کہ یوکرین میں جارحیت بند کردے۔ اس کے جواب میں چینی مندوب نے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام لگانے کی کوشش کرتا ہے جو بند ہونی چاہیے۔ چینی مندوب نے یوکرین جنگ میں چین کے کردار کے بارے میں امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں چین فریق نہیں ہے اور اس نے دونوں ميں سے کسی بھی فریق کو اسلحے نہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام لگانا اور عسکریت پسندی بند کرے۔