غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ؛ ہزاروں صیہونی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر
Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے اعلان کے بعد ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں سڑکوں پر نکل کر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
سحرنیوز/دنیا: غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انکشاف ہونے کے بعد اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے تل ابیب کی ایک مرکزی شاہراہ بند کر کے زور دار نعرے لگائے اور نیتن یاہو کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں یہ اجازت نہیں دیں گے کہ اپنے پاگل پن سے بھرے وہموں کی بنیاد پر غزہ پر قبضہ کر کے مزید اسرائیلی فوجیوں اور قیدیوں کا خون بہاؤ!۔
یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا ہے جب نتن یاہو نے 4 اگست کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے پورے علاقے پر، بشمول ان مقامات کے جہاں اسرائیلی قیدیوں کو رکھا گیا ہے، مکمل قبضے کا ارادہ رکھتے ہیں۔