Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • یورپی ٹرائیکا کو اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کا حق حاصل نہیں؛ روسی مندوب

جنیوا میں روسی مندوب نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی خود قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرچکے ہیں، اس لیے قانونی طور پر اس اقدام کے اہل نہیں۔

سحرنیوز/دنیا: جنیوا میں روسی مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے اولیانوف نے کہا کہ تینوں یورپی ممالک نے ایران پر پرانی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک خود قرارداد 2231 اور 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔
اولیانوف کے مطابق، بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصول یہ اجازت نہیں دیتے کہ کوئی ملک ایک معاہدے کے حوالے سے اپنے فرائض پورے نہ کرے اور پھر اسی معاہدے کے تحت اپنے لیے حقوق کا دعوی کرے۔
روسی مندوب نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کے پاس نہ کوئی واضح حکمت عملی ہے اور نہ ہی کسی ممکنہ بند گلی سے نکلنے کا راستہ۔ ان کی دھمکیاں دراصل ایران پر سیاسی دباؤ اور اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش ہیں جو قانونی اور اخلاقی طور پر بلا جواز ہے۔

ٹیگس