Aug ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف یورپی ٹرائیکا کا اقدام غیرقانونی؛ روس

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے کہا کہ یورپی ممالک کا ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کا استعمال غیر موثر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کے فعال کرنے کے اقدام پر ردعمل مہں کہا ہے کہ یہ اقدام قانونی طور پر کسی حیثیت کا حامل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یہ نہیں مانتا کہ سلامتی کونسل کو یورپی ٹرائیکا کے اس اقدام کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ روسی نائب مندوب نے واضح کیا کہ روس اور چین نے ابھی تک اپنی قرارداد کے مسودے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔ 
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ روس اور چین ایران کے جوہری معاہدے کی مدت کو مزید چھ ماہ کے لیے بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کررہے ہیں۔

ٹیگس