Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں؛ جامع ایٹمی معاہدے کے رکن ممالک سے اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے جامع ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے اور سلامتی کونسل کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ پرامن حل کے لئے سفارتکاری اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل جامع ایٹمی معاہدے کے رکن ممالک اور سلامتی کونسل سے سفارتی راہ حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا خیال ہے کہ ایسے راہ حل تک پہنچنا چاہئے جس سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پرامن ماہیت کی گارنٹی بھی ملے اور ایرانی عوام کو اقتصادی فائدہ بھی پہنچے۔
اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا موقف یہ ہے کہ کشیدگی مزيد بڑھنے سے روکا جائے اور قیام امن کے لئے تعمیری راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس سلسلے میں ہرکوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، دوبارہ جنگ شروع ہونے سے روکنے کی تمام کوششوں پر تاکید کرتے ہيں اور علاقے کی سلامتی نیز ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تشویش پر غور کرنے کے لئے مذاکرات کو ترجیح دیئے جانے کے خواہاں ہیں 

ٹیگس