ٹرمپ کو جیل میں ڈالو! امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر
امریکہ کے مختلف شہروں میں عوام نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور محنت کشوں کی اجرت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر منصفانہ مزدوری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے پاس اکٹھا ہو کر نعرے بازي کی اور ٹرمپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین گو ٹرمپ گو کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ تھے جن میں امریکہ میں فاشسٹ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔ امریکی صدر کے مخالفین نے شیکاگو میں بھی ٹرمپ ٹاور کے سامنے احتجاج کیا اور ٹرمپ کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران مہاجرین اور لیبروں کے حقوق پر تاکید کی اور اس سلسلے میں تقریریں کیں۔ قابل ذکر ہے کہ سان ڈیاگو، لاس انجلس اور سن فرانسسکو سے لے کر سیاٹل، اورےگن اور پورٹ لینڈ تک ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔