Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں؛ رکن ممالک یورپی پارلیمنٹ کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ پٹی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی اس قرارداد کے حق میں تین سو پانچ، مخالفت میں ایک سو اکاون ووٹ پڑے جبکہ ایک سو بائیس ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولنے اور غزہ کی انسانی ناکہ بندی جس کی وجہ سے خطے کے شمالی حصے میں قحط پڑا ہے کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا قرارداد میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے اختیارات اور مالی وسائل کی مکمل بحالی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کے ایک اور حصے میں، یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیلی حکومت کے لیے دو طرفہ حمایت معطل کرنے کے یورپی کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ارکان نے اسرائیلی کابینہ کے بعض وزراء اور آباد کاروں کے خلاف پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا۔یورپی ادارے نے دو ریاستی حل کو "امن اور علاقائی سلامتی معمول پر لانے کی کلید" قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رکن ممالک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عملی سفارتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

ٹیگس