Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • نوبل امن انعام شاخسانہ: ناروے میں وینیزوئیلا کا سفارت خانہ بند

ناروے کی نوبل انعام کمیٹی کو 2025 کے لئے نوبل امن انعام کا اعلان کئے جمعہ جمعہ 8 دن بھی نہیں ہوئے ہیں لیکن اب تک اس سے مربوط 8 سے زیادہ تنازعات جنم لے چکے ہیں اور اب یہ اعلان ایک شاخسانہ بن گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی نوبل انعام کمیٹی نے گزشتہ جمعہ کو سال 2025  کے لئے نوبل امن انعام کا اعلان کیا تھا اور  اس کے لئے وینیزئیلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو کو منتخب کیا گیا تھا لیکن اعلان کے بعد اس انعام سے مربوط تنازعات اور تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسی سلسلے میں اب ناروے میں وینیزوئیلا کا سفارت خانہ بند ہونے کی خبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے کے حکام نے نوبل امن انعام یافتہ کے اعلان کے تین دن بعد دارالحکومت اوسلو میں وینزوئیلا کا سفارت خانہ بند ہونے کی خبر دی ہے۔  

ناروے کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بھیجے گئے ایک پیغام میں تصدیق کی ہے کہ اوسلو میں وینزوئیلا کے سفارت خانے نے بغیر کوئی وجہ بتائے ناروے کے حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر سے اوسلو میں وینزوئیلا کے سفارت خانے کے ٹیلی فون نمبروں پر جواب نہیں دیا جا رہا ہے اور اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام سے ٹیلی فون لائنیں بند تھیں۔

 

ٹیگس