مصر میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے فوجی ہیڈکوارٹر کا افتتاح
مصر میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے فوجی ہیڈکوارٹر کے افتتاح کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ فوجی ہیڈکوارٹر امریکی وزارت جنگ، پینٹاگون، سے 8 گنا بڑا بتایا جاتا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مصر نے دارالحکومت قاہرہ میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا فوجی ہیڈکوارٹر بنایا ہے جس کا نام "آکٹاگون" ہے اور یہ امریکہ کی وزارت جنگ (پینٹاگون) کی عمارت سے 8 گنا بڑا ہے۔ اس ہیڈکوارٹر کا افتتاح ابھی حال ہی میں ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس کمپلیکس کے افتتاح کے ساتھ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ریاستی سیکورٹی ڈھانچے کی توسیع اور ملک کی اسٹریٹجک تشکیل نو کا واضح اشارہ دیا ہے۔ یہ ہیڈ کوارٹر جدید ٹیکنالوجی سسٹموں، سیکورٹی آلات اور جدید انفراسٹرکچر کا حامل ہے جو مختلف شعبوں کے بیک وقت انتظام، فیصلہ سازی میں تیزی اور ذمہ دار اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بناتا ہے۔
صدر السیسی نے اس کمپلیکس کو حکومتی ہدایات، کنٹرول اور آپریشنل انتظام کے لیے ایک معیاری پیش رفت قرار دیا ہے۔
مصری صدر کے مطابق یہ مرکز جدید ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر، محفوظ مواصلاتی نظام اور خفیہ معلومات جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیتوں کا حامل ہے، جس کا مقصد فوجی پوزیشنوں، غیر معمولی بحرانوں اور حکومتی فیصلہ سازی کے عمل کو ایک ہی نظام میں ضم کرنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel