ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کو کامیابی نہیں مل سکتی: گارڈین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454686-ایران_کے_خلاف_جنگ_میں_ٹرمپ_کو_کامیابی_نہیں_مل_سکتی_گارڈین
برطانوی اخبار روزنامہ گارڈین کے مبصر نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرکے غلطی کی ہے، وہ اس جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
(last modified 2026-08-03T13:44:40+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کو کامیابی نہیں مل سکتی: گارڈین

برطانوی اخبار روزنامہ گارڈین کے مبصر نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرکے غلطی کی ہے، وہ اس جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

سحرنیوز/دنیا: روزنامہ گارڈین کے خارجہ پالیسی مبصرسائمن ٹسڈال نے ایران کے خلاف جنگ میں قدم رکھنے کو ٹرمپ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے تجزیاتی کالم میں لکھا ہے کہ رواں مہینے میں کابل سے امریکی افواج کے انخلا کو پانچ سال پورے ہوگئے۔

سائمن ٹسڈال نے لکھا ہے کہ امریکہ نے نیٹو کی حمایت سے افغانستان پر حملہ اور قبضہ کیا تھا جس کو عام طور پر ناکام قرار دیا جاتا ہے۔ گارڈین کے خارجہ پالیسی کے مبصر نے لکھا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں دو ہزار 400 سے زائد امریکی اور 450 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے اور دسیوں ہزار عام شہری بھی مارے گئے نیز جنگ کا کوئی نتیجہ بھی برآمد نہیں ہوا۔

سائمن ٹسڈال نے لکھا ہے کہ عراق کے خلاف امریکی جنگ بھی بے نتیجہ رہی۔ 2003 میں شروع ہونے والی یہ جنگ 2011 میں امریکی فوجیوں کے عراق سے نکلنے پر ختم ہوئی۔

روزنامہ گارڈین کے مبصر سائمن ٹسڈال لکھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لئے افغانستان اور عراق کی جنگ شروع کرنے کے احمقانہ فیصلے کو دوہرایا، وہ شروع میں اس جنگ کو مختصر مدت کی جنگ کہہ رہے تھے لیکن یہ جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوگئی ہے۔      

انھوں نے لکھا ہے کہ اس جنگ کی کوئی قابل قبول اور منطقی توجیہ نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے جان بوجھ کر، ایران کو خطرہ بناکر پیش کیا اور بہت زیادہ مبالغے سے کام لیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں تھا اور اس بات کے بھی شواہد نہیں تھے کہ وہ ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

ہمین فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel