آبنائے ہرمز اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے نئے دعوے
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں نئے دعوے کئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولے جانے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی حتمی سمجھوتے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
مارکو روبیو نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں، بقول ان کے، جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں کوئی بھی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی لیکن امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں سمجھوتہ ہوجائے گا۔
ہمین فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس