امریکہ: ہتھیاروں کی کمی کا سابق وزیر خارجہ کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i455668-امریکہ_ہتھیاروں_کی_کمی_کا_سابق_وزیر_خارجہ_کا_اعتراف
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکہ کے پاس ضروری مقدار میں ہتھیار نہیں رہے۔
(last modified 2026-08-25T13:57:30+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: ہتھیاروں کی کمی کا سابق وزیر خارجہ کا اعتراف

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکہ کے پاس ضروری مقدار میں ہتھیار نہیں رہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ میں وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال نیز خلیج فارس میں واشنگٹن کے اتحادیوں کو ہتھیار دیئے جانے کے نتیجے میں، اس وقت امریکہ کے پاس غیر متوقع خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری ہتھیار نہیں ہیں۔

ہلیری کلنٹن نے ہیمپٹنس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب میں ایران کے خلاف جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں وسیع پیمانے پر ہتھیار استعمال کئے گئے اور اس وقت ملک میں غیر متوقع خطرات سے نمٹنے کی توانائی نہیں رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس جنگ میں بہت زیادہ ہتھیار استعمال کئے اور اسی کے ساتھ بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود، خلیج فارس میں اپنے اتحادیوں کو دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel