May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  •  امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ترکیہ میں روسی صدر رکاوٹ کا باعث بن گئے؟

روس کے صدر کے ایک فیصلے نےامریکی صدر ٹرمپ کو دورہ ترکیہ سے روک دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے ترکیہ کا دورہ نہیں کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ترکیہ میں مذاکرات کیلئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی طرف سے ماسکو کے وفد کے اعلان کے بعد اور روسی صدر کی عدم شرکت کے بعد ترکیہ کے دورے میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے آج (جمعرات) استنبول میں ہونے والے روس یوکرین مذاکرات میں شرکت کرنے کی حامی بھری تھی تاہم روسی وفد کی قیادت کریملن کے مشیر ولادیمیر میڈنسکی کی جانب سے کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے ترکیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

روس کے وفد کے دیگر ارکان میں نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین، مسلح افواج کے مرکزی ڈائریکٹریٹ آف جنرل اسٹاف کے چیف ایگور کاسٹیوکوف اور نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہیں۔

ترکیہ میں یہ مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے  ہو رہے ہیں۔

ٹیگس