ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی
ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ایک ایک سفارتکار کو ناپسندیدہ عنصر قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی طرف سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دینے کے چند گھنٹے بعد، پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آبادمیں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔
مںگل اور بدھ کی درمیانی رات دیر گئے حکومت پاکستان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہندوستانی سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو سفارتی آداب کے منافی ہے لہذا اس کو چوبیس گھنٹے کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے قبل نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکارکو جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر چوبیس گھنٹے میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔
دوسری طرف ہندوستان اور پاکستان نے اپنےواگھا سرحد پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ بھی کیا ہے۔ ہندوستان نے پنجاب رینجرز کے ایک اہلکار کواور پاکستان نے بارڈ سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کو آزاد کیا ہے۔