Nov ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • لبنان اسرائیلی ٹینک مرکاوا کا قبرستان، 2006 کی جنگ کی یاد تازہ ہو گئی

لبنان اسرائیلی ٹینک مرکاوا کا قبرستان بن گیااور 2006 کی جنگ کی یاد ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہے۔

سحر نیوز عالم اسلام: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے کارروائیوں کا بے مثال ریکارڈ قائم کرتے ہوئے شمع البیاضه علاقے میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اسرائیل کے کم از کم 8 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا جس نے اس علاقے کو مرکاوا ٹینک کے قبرستان میں تبدیل کر دیا اور استقامتی محاذ کے راکٹوں اور میزائلوں کی وجہ سے چالیس لاکھ صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

ان کامیاب کارروائیوں کے بعد صہیونی فوج اپنی پیشرفتہ ہتھیاروں کے  ساتھ علاقے سے بھاگ گئی اور 2006 کی جنگ کے آخری دنوں کی یاد تازہ ہو گئی ۔

صیہونی فوجی اس علاقے سے ایسے میں فرار کر گئے جب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنانی استقامت کے 80 فیصد میزائل اور فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹیگس