شامی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور شامی مسلح افواج اس شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ کارروائياں مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے صیہونی حکومت اور امریکہ کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حلب میں 90 کی دہائی کے واقعات کو دہرا سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں ۔
شام کے شہر حلب میں تحریر الشام کے دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران کچھ ذرائع ابلاع نے اطلاع دی ہے کہ حلب کے کچھ علاقوں میں تحریر الشام کے دہشت گرد داخل ہو گئے ہيں۔
نشر ہونے کی تاریخ 2024/11/29
شام کی مسلح افواج نے دہشتگرد گروہ النصرہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
شام میں موجود پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب (س) کے مبارک روضہ کے ایک اور محافظ آئی آر جی سی کے جنرل کیومرث پورہاشمی کی شہادت ہو گئی ہے۔
شامی فوج نے اس ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں دہشتگردوں کے اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی مدد بند کردیں تاکہ ہم اس مجرمانہ حکومت کی مکمل تباہی کا مشاہدہ کرسکیں۔
شمال مشرقی شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقے کے شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ بھی شامل ہے۔