شام کے آسمان میں ترکیہ اور اسرائیل کی جھڑپ
May ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
پریس ذرائع نے پہلی بار شام کی فضاؤں میں غاصب صیہونی حکومت اور ترکیہ کی فضائیہ کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اس رپورٹ کے مطابق شام پر صیہونی حکومت کے شدید فضائی حملوں کے دوران ترکیہ کے ایف سولہ جنگی طیارے بھی شام کی فضا میں داخل ہو کر صیہونی جنگی طیاروں کے سامنے آگئے اور انھیں سخت خبردار کیا۔

صیہونی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ ترکیہ کے جنگی طیاروں کے ہوابازوں نے الیکٹرانک جنگی سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے صیہونی ہوابازوں کو سخت متنبہ کیا۔ جبکہ صیہونی جنگی طیاروں نے ترکیہ سے وابستہ شامی اہداف منجملہ سلطان مراد اور سلیمان شاہ کو نشانہ بنایا۔ ترک فضائیہ کے جوان شام کے مختلف فوجی اڈوں منجملہ صوبے حمص میں ٹیفور اور صوبے حماہ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر تعینات ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔