Apr ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • شام کی خودمختاری کی مکمل بحالی اور پائیدار امن کے حصول کے لیے قبضے کا خاتمہ ضروری ہے: امیر سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی سرزمین سے تمام غیر ملکی فوجیوں کے غیر مشروط انخلاء کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے ایک بار پھر شام کی خودمختاری، سیاسی آزادی و خودمختاری اور ارضی سالمیت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے پختہ اور غیر متزلزل عزم پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام کی سرزمین پر غیر قانونی طور پر موجود تمام غیر ملکی افواج کے فوری اور غیر مشروط انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ شام کی خودمختاری کی مکمل بحالی اور پائیدار امن کے حصول کے لیے قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ اس تناظر میں شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت میں اضافہ ، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شام کے خلاف غیر قانونی امریکی پابندیوں کے جاری رہنے پر گہری تشویش ہے۔ یہ پابندیاں بلا جواز ہیں اور ہم ان پابندیوں کو فوری اور غیر مشروط ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹیگس