غزہ کا ناصر ہسپتال آوٹ آف سروس ہو گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، حماس پر فتح کے مترادف ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائيل بہت کمزور اور ناتوان ہے۔
یمن کی فوج نے ایک بارپھر بحیرہ احمر میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے غاصب اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ سات کے وزرائے خارجہ کو رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بھیانک نتائج پر گہری تشویش لاحق ہے۔
افریقی ممالک کے سربراہوں نے افریقی یونین کے اجلاس میں غزہ میں جنگ کا بندی کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صیہونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مرکزی اور جنوبی غزہ پر صیہونی بمباری میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
لبنانی علاقوں پر صیہونی حملوں اور غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے تناظر میں حزب اللہ لبنان نے آج صیہونی حکومت کے چار ٹھکانوں کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
یمن نے امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن امریکی پابندیوں کے دباؤ میں نہيں آئے گا اور فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔