Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری، مظلوم فلسطینیوں کے گھروں پر برسائے بم، کئی شہید اور زخمی

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت میں مزید کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

غزہ میں الدرج کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی بمباری میں کم سے کم انیس فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے جنوب میں خان یونس کے خزاعہ علاقے پر صیہونی فوج نے گولہ باری کی۔ غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ میں بھی غاصب صیہونی فوج نے ایک ایسے مکان کو بمباری کا نشانہ بنایا جس میں بے گھر فلسطینیوں سے پناہ لے رکھی تھی۔ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حملوں کے نتیجے میں کمال عدوان اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں آگ لگ گئی۔

دیر البلح پر بھی صیہونی فوج کی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں کمال عدوان کے اطراف کے علاقوں کو نو بار حملوں کا نشانہ بنایا۔جس میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔غزہ کے الصحابہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بھی صیہونی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔صیہونی حکومت نے المعمدانی اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

صیہونی فوج نے غزہ کے جنوب میں الزیتون میں رہائشی مکانات کو تباہ بھی کیا۔ ادھر فلسطین اسکوائر کے قریب صیہونی جارحیت میں تباہ شدہ ایک مکان سے آٹھ فلسطینی شہدا کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔النصیرات کیمپ پر صیہونی ڈرون حملے میں بھی پندرہ فلسطینی شہید اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ نابلس میں بھی صیہونی فوج نے ایک فلسطینی کو شہید کیا جبکہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کو دستی بموں سے جوابی حملے کا نشانہ بنایا۔

 

ٹیگس