Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے پر صیہونی حکومت کی جانب سے آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

صیہونی حکومت نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے آئرلینڈ کی حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی ملک میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا جب کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ڈبلن میں اسرائیل کے سفارتخانے کو بند کرنے کا فیصلہ آئرش حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ صیہونی حکومت کی جانب سے یہ اعلان آئرلینڈ کی طرف سے کیے گئے ان متعدد اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ایک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل پر عائد کردہ غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی حمایت کرنا شامل ہے۔

ٹیگس