دہشتگرد اسرائیل کے ساتھ-ساتھ ترکیہ نے بھی شام پر اپنا حق جتایا، ماسکو کا ردعمل آیا سامنے
Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ "ماسکو ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بعض شامی شہروں کے ممکنہ طور پر ترکی کا حصہ ہونے کے بارے میں بیانات کو "مفروضہ" سمجھتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ اور ترکیہ، شام کی ارضی سالمیت کا احترام کریں گے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا: ہم ان بیانات کو مکمل طور پر فرضی سمجھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریہ ترکیہ، شام کی خودمختاری، اتحاد اور ارضی سالمیت کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی شقوں کا پابند ہوگا۔
ماریہ زاخارووا نے مزید کہا: انہوں نے آستانہ عمل کے تناظر میں دوحہ میں روس، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی ارضی سالمیت سے اپنی پابندی کا اعلان کیا تھا ۔