ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے زور دیا ہے کہ بلاشبہ فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنے کا صیہونیوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھاری راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔
صیہونی چینل 12 نے سنیچر کی صبح ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کے لئے باعث تشویش ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مجاہدین نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں سے سخت مقابلہ کیا اور ان پر کاری ضرب لگائی ہے۔
صیہونی حکومت کی ملٹری آپریشنز شعبے کے سابق سربراہ نے کہا کہ نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تحفظ کا واحد راستہ غزہ میں امن قائم کرنا ہے۔
میڈیا ذرائع نے مشرقی بحیرہ روم میں غاصب صیہونی حکومت کی ایک بڑی ہائیڈرو کاربن فیلڈ میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔
مصر کے سرحدی شہر طابا میں ایک صیہونیت مخالف کارروائی میں چھے صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے بیرون ملک حماس کے سربراہ خالد مشعل کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کئے گئے۔