غزہ پر صیہونی جارحیت امریکی حمایت کا نتیجہ؛ فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں
فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں حماس اور جہاد اسلامی نے الگ الگ بیان جاری کرکے غزہ پر صیہونی جارحیت کو امریکی حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس اور جہاد اسلامی کے بیان میں آيا ہے کہ غاصب اور مجرم صیہونی حکومت غزہ اور فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دہشت گردانہ فوجی کارروائی کے دائرے میں اضافہ کر رہی ہے اور تشہیری مجرم نتن یاہو کی کابینہ کی اس حرکت کے نتیجے میں غزہ میں نسل کشی اور نسلی تصفیے میں اور بھی شدت آگئی ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی کے بیان میں آيا ہے کہ ان جرائم کا ارتکاب امریکہ کی مکمل اور واضح سیاسی اور اسلحہ جاتی حمایت میں کیا جا رہا ہے لہذا اس نسل کشی کی مکمل ذمہ داری بھی واشنگٹن پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ادھر جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت نے دوحہ میں عرب- اسلامی اجلاس سے طیش میں آ کر غزہ میں بمباری اور قتل عام میں اضافہ کردیا ہے یہاں تک کہ نتن یاہو اور اس کی مجرم کابینہ نے مزید جنگی جرائم کی دھمکی دی ہے۔
جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورہ مقبوضہ فلسطین اور بیت المقدس کے موقع پر غزہ میں قتل عام میں شدت آگئی ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صیہونی جرائم، امریکی ہری جھنڈی سے ہی انجام پا رہے ہیں۔