غزہ کی حمایت میں سرگرم حزب اللہ لبنان نے گزشتہ دس ماہ کے دوران دہشتگرد صیہونی ٹولے کو سخت آتشی ضرب پہنچائی ہے جس کے تحت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں آٹھ سو مقامات پر آتش زدگی کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں شام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کی روش کو ایران کی نئی حکومت میں بھی جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے فاش کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم اور سیکورٹی اداروں کے کمانڈروں کے مقابلے میں اکیلے کھڑے رہیں گے۔
تین سو بائیسویں روز بھی غزہ پر ناجائز صیہونی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے۔
غاصب صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ اگر تحریک مزاحمت کے ساتھ تھکا دینے والی جنگ جاری رہی تو یہ حکومت ایک سال سے بھی کم عرصے میں نابود ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایک بار پھر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو جواب ضروری دیا جائے گا۔
لاکھوں زائرین حسینی نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں طولکرم کیمپ پر حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
میڈیا ذرائع نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔