Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • قرارداد پاس کرنے کا یورپ کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ایران کی مسلح افواج کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کرنے کا خمیازہ یورپ کو بہت جلد بھگتنا پڑے گا۔

سحرنیوز/ایران: اس بات کا اعلان اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کیا ہے۔
یورپی پارلیمان نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف قرار داد پاس کرکے ایک بار پھر ایرانی عوام سے اپنی دشمنی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایران کی مسلح افواج نے اس اقدام کو عالمی معیاروں اور طریقہ کار میں بدعت قرار دیا جس سے علاقائی اور عالمی سلامتی، استحکام اور امن متاثر ہوسکتا ہے۔ اس بیان میں یورپی پارلیمان کو انتباہ دیا گیا ہے کہ اس اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، قومی سلامتی اور نظام اسلامی کے اقدار کے تحفظ اور امریکہ، برطانیہ اور صیہونیوں کے پرورش یافتہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے ایک قدم پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے اور ایسے لاحاصل اقدامات سے مرعوب ہونے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے  کہ دشمنی کرنے والی ان حکومتوں کو بہت جلد اپنے غلط اندازوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ٹیگس