Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے پنٹاگون پریشان

صیہونی اخبار یروشلیم پوسٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام کو خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو خلیج فارس میں امریکہ اور اپنے اتحادیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد عرب ممالک کے دورے پر ہے جس میں انہوں نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام پر آپس میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اس کے علاوہ خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی سے لاحق خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا۔

امریکی وزیر جنگ کے مشیر دانا استاول نے مغربی ایشیا میں ایرانی ڈرون پروگرام کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران یہ ڈرون اپنے اتحادیوں کو فراہم کر رہا یے۔

ٹیگس