-
ووٹ کی چوٹ، دشمن حیران، انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت-1
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے۔
-
ایران کے 2021 کے انتخابات کی مہم کے جلوے
Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۸اگر چہ اس سال انتخاباتی مہم میں گہما گہمی سماجی رابطوں ویب سائٹس پر زیادہ عروج پر رہی ہے لیکن صدارتی اور بلدیاتی نامزد امیدواروں نے شہروں کی سطح پر انتخاباتی مہم کا رنگ ہی بدل دیا ہے اور شہروں میں پہلے سے مختص مخصوص مقامات پر نامزد امیدواروں کے پوسٹر نظر آئے۔ صدارتی اور بلدیاتی نامزد امیدواروں کی انتحابی مہم جمعرات 17 جون 2021 کی صبح تک جاری رہی۔
-
ہم ووٹ دیں گے
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا اٹھارہ جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔ ایران میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج امیدواروں کی تشہیراتی مہم کا آخری دن ہے, ساتھ ہی کورونا سے متعلق طبی ہدایات پر عمل کے ساتھ ، مختصر اجتماعات اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف اداروں اور شخصیات نے عوام سے انتخابات میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ایران کے عوام انتخابات میں شرکت کرنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کررہے ہیں ایران اسلامی سیاسی جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔
-
کاروان رضوی ’’زیر سایۂ خورشید ‘‘
Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱ان دنوں ایران میں عشرۂ جود و کرم، عشرۂ کرامت کا موقع ہے۔ اس مناسبت پر زیر سایہ خورشید آراستہ شدہ چند گاڑیوں پر مشتمل ایک کاروان جو اپنے ساتھ پرچم فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کو حمل کئے ہوئے ہے، شہر بشہر، محلہ بمحلہ جاکر خاندان نبوت و امامت کے پروانوں کے لئے اسباب تذکیہ و توسل فراہم کر رہا ہے۔ اس کاروان میں دعا و مناجات اور قصیدہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شہر کے معروف شعرا، مداح اور قصیدہ خواں حضرات، بارگاہ اہلبیت میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
-
حرم حضرت معصومہ(س) کے طلائی گنبد کے علم کی تبدیلی کی تقریب
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۴حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں یکم ذیقعدہ یوم ولادت با سعادت بی بی معصومہ (س) اورعشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے جمعہ 12 جون 2021 کی شام طلائي گنبد کے علم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئي۔
-
درسگاہ جو معصوموں کی قتلگاہ بن گئی
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۹انیسویں صدی کے اختتام سے بیسویں صدی کی اختتامی دہائیوں کے درمیان کینیڈا میں کیتھولک چرچ کی نگرانی میں ایسے اسکولز اور مدارس کی بنیاد رکھی گئی جن کی تاسیس کا مقصد یہ تھا کہ وہاں کی مقامی نسل کے بچوں کو سفید فاموں کی ثقافت اور انکے طور طریقوں کے ساتھ پرورش کی جائے۔
-
اہواز میں سید ابراہیم رئيسی کی عوامی اجتماع میں شرکت
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۷ایران کے تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات کے نامزد امید وار سید ابراہیم رئیسی نے 9 جون 2021 بروز بدھ ایران کے صوبے خوزستان کے مرکز اہواز کے تختی اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔
-
صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ
Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۷ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ منگل کو منعقد ہوا۔ جس میں نامزد صدارتی امیدواروں علی رضا زاکانی، محسن رضائی، محسن مہر علی زادے، سید ابراہیم رئیسی، عبدالناصر ہمتی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور سعید جلیلی نے مختلف منجملہ سیاسی ، ثقافتی ، اقتصادی اور سماجی موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
-
یمن اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کا دورۂ تہران
Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے جان آرنو نے منگل آٹھ جون 2021 کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح کیا جنگ بحران یمن کا راہ حل نہیں ہے۔ انہوں نے یمن کے محاصرے کے خاتمے اور یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
-
تیرہویں دورکےصدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۲:۴۰صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ ، منگل آٹھ جون 2021 کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہا ہے۔دوسرے ٹی وی مباحثے میں ایران کے ساتوں نامزد امیدواروں نے، ثقافتی، سماجی اور سیاسی معاملات کے بارے میں مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے اپنے پروگراموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔