یمن اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کا دورۂ تہران
Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے جان آرنو نے منگل آٹھ جون 2021 کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح کیا جنگ بحران یمن کا راہ حل نہیں ہے۔ انہوں نے یمن کے محاصرے کے خاتمے اور یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔