اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور فرانس کے صدور کے مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے۔
ہزاروں امریکیوں نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فوجی حملوں اور امریکہ کی جانب سے اس نسل کش حکومت کی حمایت کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔
خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں قابض فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔
ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے دنیا کے آزاد ابلاغیاتی اداروں سے عوام کی آواز اٹھانے اور کثیر قطبی عالمی نظام کی راہ میں قدم بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی متعدد طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف امریکی مظاہروں کی زبردست لہر کے بعد، کچھ امریکی سیکورٹی اہلکاروں نے بچوں کے قتل عام سمیت امریکی جنگی جرائم کا اعتراف کیا ہے۔
مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے یمنی عام شہریوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔
دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیل کی مذمت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے) نے اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
غزہ میں شہدائے الاقصی اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آنے والے گھنٹوں میں اس اسپتال کے لیے درکار ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو ایک انسانی اور طبی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔