امریکہ میں صدارتی انتخابات کملہ ہیرس اور ٹرمپ میں سخت مقابلہ
Nov ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ریاست نیو ہمپشائر میں دونوں امیدواروں نے برابر کے ووٹ حاصل کئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ووٹنگ کا باضابطہ طور پر آغاز ریاست ہمپشائر کے علاقے ڈیکس ویل نوچ سے ہوا جہاں دونوں امیدواروں، کملہ ہیرس اور ٹرمپ نے برابر کے ووٹ حاصل کئے۔
امریکہ کا یہ علاقہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے جہاں آبادی بھی بہت کم ہے اور صرف چھے ووٹ تھے جن میں سے تین تین ووٹ دونوں امیدواروں کے درمیان بٹ گئے۔