Nov ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے: 50 سے زائد ممالک کا مطالبہ

دنیا کے پچاس سے زائد ممالک نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: دنیا کے پچاس سے زائد ممالک نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت یا منتقلی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس درخواست پر دستخط کرنے والے ممالک نے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کو فراہم کردہ ہتھیار فلسطینی شہری آبادی کے خلاف مسلسل تشدد کی کارروائیوں میں استعمال ہوتے ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس پیغام میں فلسطینی شہداء اور زخمیوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایک قابض طاقت کے طور پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور ایک سال سے زائد عرصے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو روکنے اور بڑے پیمانے پر علاقائی جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرنے کے لیے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

ٹیگس