امریکہ اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں
Nov ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
پریس ذرائع نے پیر کے دن رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا اور عمران پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے عمران کے علاقے حرف سفیان پر سات بار اور صعدہ کے علاقے الصفرا میں الرحبہ پر ایک بار بمباری کی ۔
امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے اس سے قبل صنعا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں النہدین اور الحفا پر بھی تین بار بمباری کی تھی ۔
حالیہ مہینوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ پر مسلسل حملے کئے ہیں جن کا مقصد یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ ختم کرانے کے لئے یمن کی حکومت پر دباؤ ڈالنا رہا ہے۔