روس کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کو ماسکو میں مار گرایا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے ماسکو پر حملے کی غرض سے دو خودکش ڈرون کی تباہی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سواستوپل میں بھی یوکرین کے 11 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے ماسکو پر حملے کی غرض سے دو ڈرون طیاروں کو ماسکو کے نواح میں مار گرایا گیا ہے۔
ایرانی فوج نے اپنی فضائی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر ڈرون طیاروں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران سعودی عرب میں ترک ساختہ ڈرون طیاروں کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
آج ۲۰۰ اسٹریٹیجک آہنی پرندوں (ڈرونز) کو اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے ڈرون یونٹ میں شامل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی بھی موجود تھے۔
ایرانی وزارت دفاع اور فوج کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیے گئے 200 سے زائد سٹریٹجک ڈرونز کی شمولیت کی تقریب ملک کے کئی علاقوں میں وزیر دفاع، آرمی کے کمانڈر اور دیگر اعلا افسروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
شمالی کوریا نے ایک ڈرون آبدوز کا تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔
رپورٹوں میں یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ نئے روسی جنگی ڈرون جلد ہی میدان جنگ میں داخل ہوں گے۔
امریکہ کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی ڈرون حملوں کی پیشنگوئی کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial intelligence) کا استعمال کرتے ہیں۔