یوکرین کی جانب سے ماسکو اور سواستوپل پر ڈرون حملے ناکام
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے ماسکو پر حملے کی غرض سے دو خودکش ڈرون کی تباہی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سواستوپل میں بھی یوکرین کے 11 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو پر ڈرون حملوں کی تائید ماسکو کے مئیر اور روسی وزارت دفاع کی طرف سے کی گئی ہے۔
ماسکو کے مئیر کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے صبح 4 بجے (جمعرات) ایک ڈرون کو کالوگا کے علاقے اور دوسرے کو مرکزی شاہراہ کے اوپر مار گرایا۔
دونوں ڈرون بارودی مواد سے مسلح تھے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سواستوپل میں بھی یوکرین کا ایک بڑا حملہ ناکام بنایا گیا ہے اور 11 ڈرون طیاروں کو الیکٹرونک جنگی نظام کے ذریعے سے سمندر میں گرا کر نابود کیا گیا ہے۔
روس نے یوکرینی حملوں کے جواب میں ایس یو 34 جنگی جہازوں کے ذریعے یوکرین کی افواج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔