Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ماسکو پر ڈرون حملہ

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کو ماسکو میں مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کو ماسکو کے نواح میں مار گرایا ہے۔
یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق چار بجے کیا گیا، اطلاعات کے مطابق یوکرین یہ حملہ ایک مرکز کے خلاف کرنا چاہتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی فضائی نظام کو ہدف قرار پانے کے بعد یہ ڈرون طیارہ اپنے ہدف سے مڑ کر ایک ایکسپو سنٹر میں جا گرا لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ایکسپو سنٹر روس کے صدارتی محل کرملین سے صرف چند کلومیٹر دور ہے۔
اس حملے کے بعد ونوکووا ہوائی اڈے سے پروازیں کچھ دیر کےلئے معطل کر دی گئیں۔
رواں سال میں یوکرین کی جانب سے ماسکو پر حملے کی بارہا کوششوں کے باوجود، ماسکو حملوں سے محفوظ رہا تھا، یہ ماسکو پر اس سال میں ہونےوالا پہلا حملہ ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے ہونے والے ڈرون حملوں کو روس کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

ٹیگس