روس کے فضائی دفاعی نظام نے ماسکو پر یوکرین کا ایک اور حملہ آور ڈرون مار گرایا
Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع اور ماسکو کے مئیر نے ماسکو پر یوکرین کے ایک اور ڈرون حملے کے ناکام ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے آج ماسکو پر ایک ڈرون حملہ کیا ہے جسے روس کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماسکو کے مئیر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ یوکرین کا ایک ڈرون طیارہ ماسکو پر حملے کےلئے جا رہا تھا جو روس کے فضائی دفاعی نظام نے اسے مار گرایا۔
رپورٹ کےمطابق ونوکوو ہوائی اڈے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سیکورٹی کے پیش نظر ہوائی اڈے کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے اور آنے والی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹوں کی طرف روانہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے منگل کے دن بھی پسکوف کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا تھا جس سے روس کے چار ایلوشین-76 طیاروں کو نقصان پہنچا تھا۔